2 جون 2013 - 19:30
شام کے صدر بشاراسد کے قتل کی سازش ناکام

شام کے صدر بشاراسد کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئي۔

ابنا:  لبنان کے اخبار الدیار نے ایک عرب ملک کے سفیر کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی سازش بنائي تھی جسے فوج نے ناکام بنادیا۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے صدر بشار اسد کے طیارے کو دمشق سے اڑنے کے بعدمیزائل کا نشانہ بنانے کی سازش تیار کی تھی جسے شام کی انٹلیجنس نے ناکام بنادیا۔ اس رپورٹ کے مطابق النصرۃ دہشتگرد گروہ نے سام سات میزائل سے بشار اسد کے طیاروں کونشانہ بنانے کا پلان بنایا تھا۔ اس سازش کا انکشاف ہون کے بعد النصرۃ دہشتگرد گروہ کے نو افراد اور ایک سابق شامی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گيا۔ الدیار اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ صیہونی فوج کا خصوصی انٹلجنس شعبہ مغربی علاقائي ایجنٹوں کے ہمراہ شام میں سرگرم عمل ہے اور دہشتگردوں کو انٹلجنس معلومات فراہم کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲